جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عوام کے مسائل اہم ہیں عمران خان کا آج کا کیس اہم نہیں تھا: فواد چودھری

فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو ریورس کردیا گیا، عوام کے مسائل اہم ہیں عمران خان کا آج کا کیس اہم نہیں تھا۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں ایسا ماحول کبھی آیا ہی نہیں، 6 ماہ میں بد ترین صورتحال دیکھنے کو ملی، پاکستان کی ترقی کو ریورس کردیا گیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ تشدد کا شکار ہیں، دنیا میں تیل میں قیمتیں کریش کر گئیں، یہاں ریلیف نہیں دیا گیا، 6 ماہ میں پاکستان میں عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ : عمران خان کی معافی قبول، توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس خارج

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں مڈل کلاس، تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ہے، عوام کے مسائل اہم ہیں عمران خان کا آج کا کیس اہم نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں