جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مہنگی بجلی سے جلد عوام کی جان چھڑائیں گے: وزیر توانائی

خرم دستگیر

لیہ: خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی سے جلد عوام کی جان چھڑائیں گے، جلد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔

لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 100 میگاواٹ پر مشتمل شمسی توانائی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا فائدہ کسان بھائیوں کو ہوگا، ہم سولر انرجی سے توانائی کے بحران میں کمی لائیں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے کیلئے درآمدی کوئلے کے بجائے ملکی وسائل کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں، ہم سستی بجلی بنانے والے پاور پلانٹس لگا رہے ہیں، مہنگی بجلی سے جلد عوام کی جان چھڑائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 13 دسمبر تک توسیع

ان کا کہنا تھا کہ ہم دیا بجھانے والے نہیں، روشنی دینے والے ہیں، ہم سڑکیں بنانے والے ہیں، بند کرنے والے نہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرکے غربت کی سطح کم کریں گے، جلد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔

متعلقہ خبریں