جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے: جہانگیر ترین

جہانگیر ترین

لاہور: جہانگیر ترین نے کہا کہ جن پرمقدمات ہیں وہ سب بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا ہے، جن پرمقدمات ہیں وہ سب بیرون ملک جاناچاہتے ہیں، مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور اہم معاملات پر قانونی سازی سے متعلق غور کیا جارہاہے۔ جن پرمقدمات ہیں وہ سب بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کی تیمارداری میں مصروف ہیں اور مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت بھی آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مدت پوری کریں گے اور اگلی مرتبہ بھی وزیر اعظم بنیں گے : جہانگیر ترین

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، معاشی ٹیم نے بطریق احسن ملک کو اقتصادی بحران سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کا پتہ نہیں چلتا کبھی آتے ہیں اور کبھی جاتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اپوزیشن کا بویا ہوا ہم کاٹ رہے ہیں۔ چودھری برادران سے ملاقات ہوئی ان کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں