جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

احتساب عدالت سے لیگی رہنماء اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل

دائمی وارنٹ معطل

اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج نے دائمی وارنٹ معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار پاکستان آجائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل کا آغاز کیا۔ جج نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟

وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، وہ ایئرپورٹ پر اترتے سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت کرپشن کیس ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

جج نے استفسار کیا کہ پراسیکوٹر افضل قریشی کہاں ہے؟ ڈیوٹی پراسیکوٹر نے بتایا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ اس دوران بجلی چلی گئی، جس کے باعث وقفہ کیا گیا۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پر کینسل اس وقت ہوں گے جب ملزم عدالت کے سامنے پیش ہوگا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 27 اکتوبر تک معطل کردیئے۔

متعلقہ خبریں