جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں : عثمان بزدار

ملکی مفادات کے سامنے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں، ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا اور سیف سٹیز اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔ ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔ اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے۔ پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں