جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے نوے پیسے کم ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے نوے پیسے کمی کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں، جس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 83 پیسے کی کمی تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج، بارہ افراد ہلاک

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے چالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل دو روپے نوے پیسے سستا کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں