جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

پیرو: 800 سال قدیم رسیوں میں جکڑی ممی دریافت

ممی

لیما، پیرو: قدیم آثار، ممی اور حیرت انگیز داستانوں کی سرزمین پیرو پر ایک اور ممی دریافت ہوئی ہے جو رسیوں میں جکڑی گئی ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے محققین نے پیرو کے دارالحکومت لیما سے 25 کلومیٹر دور، آثارِ قدیمہ کی ایک ویب سائٹ کاہا مورکیلا میں اس ممی کو دریافت کیا ہے۔

ممی نے دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا ہے اور اسے اکڑوں بٹھایا گیا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ مردے کی بے حرمتی یا تشدد نہیں بلکہ اس وقت دفنانے کی ایک رسم تھی جو اس تہذیب میں عام تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 3000 سال پرانی حنوط شدہ لاش کی آواز دوبارہ سن لی گئی

ماہرین نے بتایا کہ یہ 25 سے 30 سالہ نوجوان کی لاش ہے جو اسی علاقے کی پہاڑوں پر رہتا تھا۔

ممی کے مقبرے کے باہر سیپیاں اور دیگر ٹکڑے ملے ہیں لیکن ساحلِ سمندر یہاں سے 25 کلومیٹر دور ہے۔ کئی قبروں سے اونٹ نما جانور لاما کی ہڈیاں بھی ملی ہیں کیونکہ قدیم پیرو میں ان کا گوشت رغبت سے کھایا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں