جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پرویز الہٰی کا وفاق سے پنجاب کو 146 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ

146 ارب روپے

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کو 146 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لیے گئے ہیں۔ وفاق سے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا گیا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے شیئر بھی نہیں دیا گیا۔ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیلاب زدگان کی بحالی کی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے رقم بڑھا کر 4 لاکھ روپے کردی : وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ 146 ارب روپے کے واجبات روکے جانے کی وجہ سے ہیلتھ سمیت دیگر سیکٹر کے پراجیکٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔ وفاق واجبات روک کر حائل ہو رہا ہے۔ اسپتالوں کی تکمیل کا عمل رک سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر فنڈز روکے گئے ہیں، تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈارات میں بدل جائے۔ پنجاب جیسے بڑے صوبے کے فنڈز روکنا قومی یکجہتی کے تقاضوں کے منافی ہے۔

متعلقہ خبریں