جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پرویز ملک کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

انتخاب کا شیڈول

لاہور : پرویز ملک کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 20 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ امیدواران 21 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ 26  اکتوبر کو امیدواران کے نام جاری کیے جائیں گے۔

ریٹرننگ آفیسر 30 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کرے گا۔3  نومبر کو اپیلز فائل کی جا سکیں گی، 9 نومبر تک امیدواران کی اپیلز دائر کی جا سکیں گی۔ 10 نومبر کو امیدواران کی تجدید شدہ فہرست جاری ہوگی۔ امیدواران 11 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لیگی ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کر گئے

12 نومبر کو امیدواران کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے۔ 5 دسمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 133 کیلئے نذر عباس کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور باسط علی کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا ہے۔ ابراہیم ارباب اور شاہد علی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں