جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چینلج

چینلج

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کو چینلج کردیا۔

سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چینلج کردیا گیا ہے۔ شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق پرویز مشرف پر سنگین غداری ایکٹ لاگو نہیں ہوتا ہے۔ آرٹیکل 6 کو اٹھارہویں آئینی ترمیم میں تبدیل کیا گیا۔ پرویز مشرف نے 2007 میں ایمرجنسی لگائی۔

یہ بھی پڑھیں : وفات پانے پر پرویز مشرف کی لاش تین روز تک ڈی چوک پر لٹکائی جائے، تفصیلی فیصلہ جاری

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم 2010 میں کی گئی۔ پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں کوئی آئین و قانون شکنی نہیں کی۔ پرویز مشرف نے ریفرنڈم کے ذریعے اپنے اقتدار کو آئینی و قانونی حیثیت دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جس شخص پر آئین شکنی کا اطلاق نہیں ہوتا، اس پر آرٹیکل 6 لاگو نہیں ہوتا۔ خصوصی عدالت سے کیس کا تمام ریکارڈ منگوایا جائے۔

متعلقہ خبریں