جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں نظریے کا نام ہے : مریم نواز

پرویز رشید ایک فرد

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں ایک نظریے کا نام ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پرویز رشید کی اپیل مسترد ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ‏پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ، ایک نظریے اور جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید سینیٹ انتخابات کے لیئے نااہل قرار

انہوں نے کہا کہ ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔ پرویز رشید کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے۔ آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں