جی ٹی وی نیٹ ورک
خیبرپختونخواہ

پشاور میں فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار سمیت 3 نوجوان قتل

پشاور

 پشاور: تھانہ متنی کی حدود شیرکیرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو قتل کردیا۔

پشاور کے علاقے تھانہ متنی کی حدود گاؤں شیر کیرہ میں رات 10 بجے کے قریب 3 رشتہ دار دوستوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،

مقتولین میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔

پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکا، 16افراد زخمی

واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے مساجد میں اعلانات کرکے دیگر گاؤں سے لوگوں کو جمع کیا اور انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا،

پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے تاہم مظاہرین نے پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 4 دن کی مہلت دی ہے۔

متعلقہ خبریں