جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پشاور ایئرپورٹ پر تربیتی طیارے کو حادثہ،

تربیتی

پشاور: خیبر پختونخوا کے پشاور ایئر پورٹ پر تربیتی طیارہ کچے میں اترنے سے بال بال بچ گیا،

تفصیلات کے مطابق لاہور سے پشاور پہنچنے والا نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹیکسی وے پر تھا کہ اچانک الٹے سائیڈ کا ٹائر پنکچر ہونے سے بیٹھ گیا، تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریک لگا دیے اور طیارے کو کچے میں اترنے سے بچا لیا۔

ایئر پورٹ ذرایع کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، اور اس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، حادثے کے باعث پشاور ائیر پورٹ کا ٹیکسی وے 2 گھنٹے تک بند رہا،

نوشہرہ : کمرے میں گیس بھرنے سے طالبہ جاں بحق

تاہم حادثے کے باعث فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر طیارے کو ٹگ ماسٹر کے ذریعے ٹیکسی وے سے ہٹا کر سائیڈ پر کھڑا کر دیا،

بعد ازاں نجی فلائنگ کمپنی نے فوری طور پر اسلام آباد سے نیا ٹائر منگوا کر تبدیل کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ سوات کے سیدو شریف ائیر پورٹ کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے، سیاحت کے مقصد کے لیے اسے جلد فعال بنا دیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی نے سیدو شریف ائیر پورٹ سے متعلق وزیر اعلیٰ کے پی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ائیر پورٹ کا انفرا اسٹرکچر، رن وے اور ٹیکسی وے مکمل کیا جا چکا ہے،

وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی سیدو شریف ائیر پورٹ کو طیاروں کی آمد و روانگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں