جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پشاور : سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، پانچ دہشت گرد بھتہ خور گرفتار، ایک مارا گیا

گرد بھتہ

پشاور : محکمہ انسداد ِدہشت گردی پشاور ریجن نے دہشت گرد بھتہ خوروں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس کے دوران بند بھتہ خوری میں ملوث دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بھتہ خوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھتہ خور موقع پر ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا گیا، تین دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چھ دہشت گرد گرفتار

بھتہ خور دہشت گردوں کا تعلق پڑوسی ملک افغانستان سے ہے، جو مختلف واقعات میں شہریوں اور کاروباری حضرات پر گرنیڈ حملوں اور فائرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، چھ ہینڈ گرنیڈز، دو پستول اور ایمونیشن بھی برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں