جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور دھماکے کی مذمت، حکومت کو معلوم تھا تو حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیئے گئے : سراج الحق

حکومت کو معلوم تھا

پشاور : سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو معلوم تھا تو حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیئے گئے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے یکہ توت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ مسجد میں دھماکا قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کی یونیورسٹیوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

انہوں نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہوا تھا کہ پشاور میں اس طرح کا واقعہ ہورہا ہے تو حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیئے گئے۔ حکومت سوئی رہی، غفلت برتی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی صوبائی حکومت کو آگاہ کیا گیا۔ پھولوں کا شہر خون ریزہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم، صدر، گورنر، وزیر اعلیٰ نے دورہ تک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لیے پیکج اور مدارس کے لئے سیکورٹی فراہم کی جائے۔ فرانس حکومت کے قابل مذمت اقدامات اور پشاور بم دھماکے کے خلاف جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں