جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور دھماکہ : متاثرہ زبیریہ مدرسے میں تعلیم کا سلسلہ معطل، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

زبیریہ مدرسے

پشاور : دھماکے سے متاثرہ زبیریہ مدرسے میں تعلیم کا سلسلہ غیر معینہ مدت کے لیئے معطل ہوگیا، دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔

پشاور دیر کالونی میں موجود زبیریہ مدرسے میں دھماکے کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہے۔ زبیریہ مدرسے کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام طلباء کو گھروں پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ مدرسے کے منتظمین نے دیر کالونی کے دیگر چھوٹے مدرسے بھی بند کردیئے ہیں۔

دوسری طرف دیر کالونی میں دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ کاونٹر ٹیرروزم ڈیپارٹمنٹ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور بم دھماکہ : پولیس کا پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اسپین جماعت سے 200 قدموں کے فاصلے پر مدرسے سے طابعلم درس کے لئے آئے تھے۔ مدرسے اور درس و تدریس کے لئے آنیوالے طلباء کی ریکی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے والے روز مدرسے کے غسل خانوں میں مرمتی کام جاری تھا، جس پر کام کرنے والے مزدوروں سے تفتیش جاری ہے۔

مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ طلباء کا ریکارڈ، کوائف کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص کے بیگ رکھنے کے حوالے سے بھی عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔

متعلقہ خبریں