پشاور : معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں کئی دفاتر ہیں، سب کی ذمہ داری ہے، جلد جے آئی ٹی میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایک مہینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہے ہیں۔ حملہ آور کے سہولت کار کا بھی پتہ لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاق کی زندگی اور موت کا سوال ہے، سیاسی جماعتیں قومی مذاکرات کریں : رضا ربانی
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ممکنہ طور پر 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ جلد جے آئی ٹی میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا تھا کہ انکوائری کمیٹی ذمہ داران کے تعین کے لیے بھی بنائی ہے۔ ہمارا خیال ہے جماعت احرار کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ واقعے میں اب تک 95 افراد شہید اور 221 افراد زخمی ہیں۔