جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور دھماکے پر بے حد رنجیدہ اور غمگین ہوں : نواز شریف

بے حد رنجیدہ

لاہور : نواز شریف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے پر بے حد رنجیدہ اور غمگین ہوں، بچوں کے والدین کے دکھ کا سوچ کر دل پھٹا جارہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن خوانی کرتے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ واقعہ پر بے حد رنجیدہ اور غمگین ہوں، معصوم بچوں اور ان کے والدین کے دکھ کا سوچ کر دل پھٹا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم اور صدر مملکت کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

انہوں نے کہا کہ دیر کالونی پشاور میں مدرسے کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ تعلیم حاصل کرتے بچوں اور تدریس کرتے اساتذہ کی شہادت نے سانحہ اے پی ایس کے دکھ تازہ کر دیئے ہیں۔ ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ خبریں