جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پشاور دھماکہ : پاکستان کا افغان عبوری حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ

عبوری حکومت سے تحقیقات

اسلام آباد : ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی ملک کو اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیئے استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے، عبوری حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بات کی گئی۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے سیکریٹری خارجہ اور معاون خصوصی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پشاور دھماکے سے متعلق افغان عبوری حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم الزام تراشیوں پر یقین نہیں رکھتے۔ کسی ملک کو پاکستان کے کیخلاف دہشت گردی کے لئے اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں دوسرے خودکش حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کی قسمت ایک جیسی ہے۔ ہمسایہ ممالک کو ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ پشاور واقعے پر حکومتی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک نے اس سانحہ پر تعزیتی پیغامات بھیجے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔ روس سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ قرآن پاک کی بے حرمتی پر او آئی سی اجلاس میں بات چیت ہوئی۔

متعلقہ خبریں