جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پشاور دھماکہ : خود کش بمبار کا چہرہ میچ کر گیا

میچ کر

پشاور : پولیس لائن پشاور دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت سامنے آگئی، خودکش حملہ آور کا سر اور تصویر میچ کر گئے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ سر اور تصویر ایک ہی شخص کی ہے۔ خود کش بمبار کا چہرہ میچ کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور واقعے پر الزام تراشی کی مذمت، ہم مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے : وزیر اعظم

ٹیم کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار ہیلمٹ رکھ کر مسجد میں داخل ہوا۔ ہیلمٹ مسجد کے باہر جوتوں والی جگہ پر پڑا تھا۔

خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے خاتون کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ خاتون کا ڈی این اے لے لیا گیا ہے، بمبار کے خاندان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں