جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور بم دھماکہ : پولیس کا پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

پشاور کے مختلف علاقوں

پشاور : پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش میں پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔

پشاور کے مدرسے میں گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہے۔ دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  رات گئے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی

پولیس کے مطابق  ایلیٹ فورس یونٹ نے آپریشن میں حصہ لیا۔ سی ٹی ڈی تفتیشی ٹیم نے زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیئے۔ سی سی پی او نے شہر کی از سر نو سیکورٹی پر میٹنگ کی۔

پشاور شہر کے داخلی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔

متعلقہ خبریں