جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پشاور بی آر ٹی منصوبہ ناکارہ ثابت، پانچ بسیں خراب ہوگئیں

بسیں

پشاور: افتتاح کو ایک ماہ بھی پورا نہیں ہوا کہ پشاور بی آر ٹی بس سروس میں نقائص سامنے آنے لگے، دو بسوں میں ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوئی جبکہ تین بسوں میں آگ بھڑک اٹھی، وجوہات معلوم کرنے کیلئے چین سے بس کمپنی کی ٹیم پشاور پہنچ گئی۔

پشاور بی آر ٹی منصوبے کی بسیں ناکارہ ثابت ہونے لگیں، ایک مہینے سے کم عرصے میں بی آر ٹی سروس کی پانچ بسیں خراب ہوگئیں۔

دو بسیں روٹ کے بیچ میں کام چھوڑ گئیں جبکہ تین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بسوں میں آگ لگنے کی تحقیقات کرے تاکہ شہری بسوں میں بلا خوف سفر کرسکیں۔

بسوں میں خرابی اور آگ لگنے کی تحقیقات کیلئے بس بنانے والے چینی کمپنی کی پانچ رکنی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے، جو وجوہات معلوم کرکے رپورٹ جاری کریگی۔

متعلقہ خبریں