جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور: کورونا سے 60 افراد ہلاک، متاثرہ افراد کی تعداد 11 سو 37 ہوگئی

پشاور کورونا

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے 60 زندگیاں نگل لیں، صوبہ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 سو 37 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی رپورٹ جاری کردی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید دس افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ صوبے میں کرونا وائرس کے 60 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 11 سو 37 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے کی تعداد 226 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں