جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پشاور: کورونا سے مزید دو ڈاکٹرز ہلاک، تعداد 5 ہوگئی

ڈاکٹرز

پشاور: مہلک کورونا وائرس کے وار جاری، خیبر پختونخوا میں مزید دو ڈاکٹرز وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے، تعداد پانچ ہوگئی۔

کورونا وائرس نے خیبرپختونخوا کے دو مزید ڈاکٹروں کی جان لے لی، جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر اورنگزیب پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں بطور پیتھالوجسٹ کام کررہے تھے جبکہ چائلڈ اسپیلشٹ ڈاکٹر اعظم نوشہرہ کے ہسپتال میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

خیبر پختونخوا میں جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا ڈاکٹروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ خبریں