جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور کے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

5 مقامات پر

پشاور : ضلعی انتظامیہ نے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیئے پشاور کے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمد و رفت پر پابندی ہوگی، جس کا نفاذ شام 6 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : کورونا سے مزید 11 افراد کی موت

پشاور میں یکہ توت تھانہ کی حدود، حیات آباد فیز 3 اور 5 کے مختلف سیکٹرز، ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ کے 2 مقامات پر لاک ڈاؤن ہوگا۔

متعلقہ خبریں