جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور : سرکاری ملازمین نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا

اپنے بچوں کو پولیو

پشاور : سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد کے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سینکڑوں ملازمین اور اساتذہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلا رہے۔ پروفیسر، لیکچرز، اساتذہ اور کلرکل اسٹاف اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں محتاط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں بہت جلد پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا: فیصل سلطان

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

تمام تر کوششوں کے باوجود محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کو قائل نہیں کیا جاسکا۔ پولیو حکام نے انکاری والدین کی فہرست بھی تیار کر لیں۔

صدر، شاہین مسلم ٹاؤن، تہکال، پشاور یونیورسٹی میں سینکڑوں سرکاری ملازمین پولیو قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔

متعلقہ خبریں