جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور ہائیکورٹ : وفاقی وزراء کی توہین عدالت کیس، فریقین کو 14 دن میں جواب جمع کرنے کا حکم

وزراء کی توہین

پشاور : عدالت نے وفاقی وزراء کی توہین عدالت کیس میں فریقین کو 14 دن میں جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کو پھانسی سزا کے فیصلے پر وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس میں توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : ججز کو دھمکیاں و توہین عدالت کے ملزم کی معافی ایک بار پھر مسترد

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فریقین نے ابھی تک جواب جمع نہیں کیا، وفاقی وزراءاور مشیروں نے عدالیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جو توہین عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں۔ وزرا اب جواب بھی نہیں دے رہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کا جواب آجائے تو پھر اس کو دیکھیں گے۔ عدالت نے فریقین کو 14 دن میں جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں