جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو آج سے بند کرنے کا حکم

ایپلیکیشن کو آج سے

پشاور : عدالت نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو آج سے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔

ٹک ٹک پر پابندی عائد کرنے کی دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

ڈی جی پی ٹی اے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کا ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر مستقل پابندی کا اعلان

دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک کا آفس کہاں پر ہے، جہاں سے یہ کنٹرول ہوتا ہے، جس پر ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک کا ہیڈ آفس سنگاپور میں ہے، پاکستان میں اس کا آفس نہیں ہے، دبئی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، ہم نے ٹک ٹاک کے عہدہ داروں کو درخواست دی ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو آج سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت کے مطابق ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز لوگ اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے، جب تک آپ کی درخواست پر عمل نہیں ہوتا اس کو بند کیا جائے۔

متعلقہ خبریں