پشاور : پولیس لائنز دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 101 ہوچکی ہے، جبکہ اس میں اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق پشاور بم دھماکے کے اس وقت 49 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے سات مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور دھماکہ : جے آئی ٹی میں جلد سب کچھ واضح ہوجائے گا : آئی جی خیبر پختونخوا
ابھی تک 101 ڈیڈ باڈیز ایل آر ایچ لائی جا چکی ہیں۔ داخل زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کل سے زخمیوں میں سے مزید 4 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تمام زخمی کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔