جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور سے تاشقند ٹرین نیٹ ورک سی پیک اور ای یو کو آپس میں ملا دے گا : فواد چوہدری

پشاور سے تاشقند

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پشاور سے تاشقند ٹرین نیٹ ورک سی پیک اور ای یو کو آپس میں ملا دے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر بتایا کہ ‏ازبکستان کی حکومت اور عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو جو محبت اور احترام دیا اس کیلئے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کا بہت پر جوش آغاز ہو رہا ہے : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے نے وسطی ایشیاء کے ساتھ معاشی اور اسٹریکجک تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور سے تاشقند ٹرین اور روڈ نیٹ ورک دو عظیم منصوبوں سی پیک اور ای یو کو آپس میں ملا دے گا۔

متعلقہ خبریں