پشاور : پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، روز نئی پیشرفت سامنے آرہی ہے۔ اب خودکش حملہ اور کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آگیا، جو پہلے بھی قتل کرچکا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پولیس لائنز مسجد کا خودکش حملہ کا نام ایاز مہمند ہے۔ حملہ اور نے پہلے بھی غلنی کرکٹ گراونڈ مہمند میں دو قتل کئے تھے۔ مقامی جرگے نے آیاز مہمند کے گھر کو گرانے کا فیصلہ سنایا تھا، سول انتظامیہ اور ایف سی نے اس کے گھر کو مسمار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور دھماکے میں زیادہ شہادتیں اینٹوں کے سہارے کھڑی چھت گرنے سے ہوئیں : حکام
تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ جرگے نے ایاز مہمند کو سکیورٹی فورسز کے حوالے نہیں کیا، جس کے بعد وہ افغانستان بھاگ گیا۔ ایاز کا بھائی عربستان حلیم زئی مہمند کا رہائشی ہے، جماعت الاحرار کا سرگرم کارکن تھا اور 2012 میں سکیورٹی فورسز کی حراست میں آیا۔ سال 2018 میں ملزم کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔