جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے ’حلیمہ سلطان‘ کی جانب سے خوشخبری

پشاور

معروف ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے لیے جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا۔

کچھروز قبل ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹس شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا تھا کہ ‘ اگر ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہو جائیں تو؟’۔

جس پر پاکستانی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور سب نے ہی کہا کہ ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔

اسی ضمن میں اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) نے ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میں بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبر سناؤں گی۔‘

بعدازاں جاوید آفریدی نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر شکریہ کا جواب بھی دیا۔

اسراء بلجیک کی ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور حلیمہ سلطان کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں