جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل4: پشاور زلمی کو جیت کے لئے 125 رنز کا ہدف

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن فور کے 25ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے 25ویں میچ میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 125 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگ کا آغاز فخرزمان اور ڈیوچ نے کیا۔ لیکن ڈیوچ اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور 12 رنز کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بناکر میلز کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لاہور کی دوسری وکٹ کپتان فخر زمان کی گری جو 11 رنز بناکر سمین گل کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان  ریون ٹین کا ہوا جو 2 رنز بناکر لیام ڈاسن کا شکار ہوئے۔

فخر الیون کی جانب سے چوتھا نقصان سہیل اختر کا ہوا جو 11 رنز بناکر سمین گل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری جو 43 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر میلز کی گیند پر خالد عثمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ عمر مقصود کی گری جو 22 رنز بناکر میلز کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ساتویں وکٹ شاہین شاہ آفریدی کی گری جو 2 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے میلز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ سمین گل نے 2، لیام ڈوسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل سیزن فور کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان فخرزمان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں