جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو فتح کے لیے 155 رنز کا ہدف

سلطانز

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو فتح کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ انڈر 19 کے کپتان اور پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے روہیل نذیر نے شروع کی، ان کے ساتھ ذیشان اشرف اوپننگ کے لیے میدان میں اترے اور ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

راحت علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، روہیل 14 رنز کی اننگز کھیل کر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے اسی طرح ذیشان اشرف بھی 52 رنز کی اننگ کھیل کر کامران کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

راحت علی نے تیسرا شکار معین علی کو بنایا جو صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچز بھی بند اسٹیڈیم میں منعقد کروانے کا اعلان

حسن علی نے شان مسعود کو 28 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی روی بوپارہ تھے جو عامر علی کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔

چھٹے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو وہاب ریاض کی گیند پر عمیر امین کو کیچ دے بیٹھے، آفریدی نے 19 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز نے تمام اوور کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی شامل نہیں، وہ پہلے ہی کورونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل سے دست بردار ہوچکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں