جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

میڈیا اور عمران خان کے سیکیورٹی عملے کی عدالت میں داخلے پر پابندی کیخلاف درخواست

سیکیورٹی عملے

اسلام آباد : تحریک انصاف نے وکلاء، تحریک انصاف کے ذمہ داران، میڈیا اور عمران خان کے سیکیورٹی عملے کو عدالتی احاطے میں داخلے سے روکنے کا معاملہ عدالت میں اٹھا دیا۔

عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے عدالت میں تحریری درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان عدالت میں پیشی کے معاملے پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں نقصان کی رپورٹ تیار

درخوست کے مطابق وکلاء، تحریک انصاف کے ذمہ داران اور میڈیا تک کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ معزز ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود صورتحال نہایت سنگین اور قابلِ تشویش ہے۔ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کھلی عدالت میں وکلاء و میڈیا کے داخلے پر پابندی کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔ معزز عدالت انتظامیہ کی ناقص اور ناقابلِ جواز پالیسی کا نوٹس لے اور وکلاء اور میڈیا سمیت اہم افراد کے احاطہ عدالت میں داخلے کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ خبریں