جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مارننگ شوز میں پیسوں میں بچے دینے کے خلاف درخواست، ٹی وی چینلز سے 27 اکتوبر تک جواب طلب

27 اکتوبر

کراچی : مارننگ شوز میں پیسوں میں بچے دینے کے خلاف درخواست پر عدالت نے ٹی وی چینلز سے 27 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بے اولاد جوڑوں کو مارننگ شوز میں پیسوں میں بچے دینے کے خلاف انصاف برنی ٹرسٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ٹی وی چینلز نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے جواب جمع کرانے کی ایک اور مہلت دیتے ہوئے تمام فریقین سے 27 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا کارنامہ، 28 روز کی سماعتوں کے دوران 62 لاپتہ افراد بازیاب

ایڈووکیٹ شگفتہ برنی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ٹی وی چینل کے مارننگ شوز میں بے اولاد جوڑوں کو یتیم بچے دیئے جاتے ہیں اور ان جوڑوں سے 10,10 لاکھ روپے سیکیورٹی کے نام پر بھی لیے جاتے ہیں۔ وہ بچے کہاں جاتے ہیں، اب کس حالت میں ہیں کیسی کو کچھ نہیں پتہ۔ اسلامی ریاست میں سرعام ایسے گھناؤنے کام ہو رہے ہیں۔

درخواست میں پیمرا، ٹی وی چینلز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں