جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے 16 ستمبر تک جواب طلب

16 ستمبر تک

پشاور : عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 ستمبر تک ضمنی انتخاب سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں 25 ستمبر کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف ایمل ولی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس لعل خان خٹک اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار ایمل ولی کے وکیل رحمان اللہ ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کی وجہ سے 25 ستمبر کو ہونے والا ضمنی الیکشن ملتوی کیا۔ آئین کے مطابق نشست خالی ہونے کی صورت میں 60 دن کے اندر الیکشن لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توہین الیکشن کمیشن کیس : فواد چوہدری کے بینچ اور نوٹس کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

جسٹس لعل جان خٹک نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کے کیا وجوہات بتائی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔ چارسدہ میں سیلاب کے بعد اب صورتحال نارمل ہے، متاثرہ لوگ بھی اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن کے 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ سے ایمل ولی خان پی ڈی ایم کے امیدوار ہے۔

متعلقہ خبریں