جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے اِسپیکر کے نہ بلانے کیخلاف درخواست دائر

اِسپیکر

اسلام آباد : تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کے لیئے اِسپیکر کی جانب سے نہ بلانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اِسپیکر کو ہدایت دے وہ استعفے منظوری متعلق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ حکم دیا جائے کہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے۔

درخواست کے مطابق اسپیکر تحقیق کرلے جنھوں نے استعفے دیئے، انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے۔ قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری کا پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں اور آڈیو لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا۔ 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا۔ اس لیے پٹشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر موثر نہیں رہا۔ ممبر اسمبلی شکور شاد کا استعفیٰ منظور ہوا۔ تو انہوں نے درخواست دی اسپیکر نے سنے بغیر استعفی منظور کر لیا۔

درخواست کے مطابق شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ ان کا استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ پٹشنرز اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔

درخواست گزاروں میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، ڈاکٹر شیری مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد، محمد اکرم و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں