جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست دائر

واؤڈا کی کامیابی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل وؤڈا سندھ سے سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے فیصلے میں فیصل وؤڈا کی جانب سے غلط بیان حلفی جمع کرانے کا فیصلہ دے چکی ہے۔ فیصل وؤڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل وؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکا جائے۔

متعلقہ خبریں