جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے لیے متفرق درخواست دائر

سزا پر عمل

لاہور : ہائیکورٹ میں سابق فوجی جنرل پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سابق فوجی جنرل پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے لیے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگین غداری عدالت کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ نہیں لی گئی۔ سابق فوجی جنرل پرویز مشرف کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر درخواست دائر

درخواست کے مطابق جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ 2007 میں ائین توڑنا سنگین غداری نہیں۔ ہائیکورٹ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی سزا کو روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں