جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

زیادتی کے کیسز سے متعلق درخواست، ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں : سندھ ہائی کورٹ

ڈی این اے کا جدید نظام

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں تفتیش میں ٹیکنالوجی کا استعمال پڑھایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ڈی این اے نمونہ حاصل کرنے سے متعلق درخواست گزار کے اعتراض کو دور کرلیا گیا ہے، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے نیا ڈرافٹ عدالت میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا پولیس حکام کو لاپتہ شہریوں کی بازیابی کا حکم، عدالت میں جذباتی مناظر

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو۔ امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا۔ ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں تفتیش میں ٹیکنالوجی کا استعمال پڑھایا جائے، ہمیں دیکھنا اپنے ملک کے حساب سے کتنا بہتر کرسکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو نئے ڈرافٹ کا جائزہ لے کر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں