جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر

ووٹ شمار نہ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔

سپریم کورٹ بار کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے۔ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے سے متعلق پیراگراف میں نظرثانی کر کے رائے واپس لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے : عمران خان

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کی ووٹ منحرف ارکان سے متلق رائے خلاف آئین ہے۔ سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔ آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہونگے۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں