جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خواتین مارچ کو روکنے کے لیئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

ہائی کورٹ

اسلام آباد : شہری، خواتین مارچ رکوانے کے لیئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، شہریوں کا مؤقف ہے کہ خواتین کی آزادی کے نام پر نعرے اور پلے کارڈز شعائر اسلام کے خلاف ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آٹھ مارچ کو خواتین کے دن کے موقع پر احتجاج ، نعرے اور پلے کارڈز اٹھانے پر مارچ کو رکوانے کے لیے عمران عزیز ،ایوب انصاری سمیت شہریوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت کا عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست پر ڈی سی لاہور کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

درخواست میں وفاقی حکومت اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواتین کی آزادی کے نام پر نعرے اور پلے کارڈز شعائر اسلام کے خلاف ہیں۔ آزادی کے نام پر بیہودگی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو عورت مارچ روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں