جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

اضافے کے خلاف

لاہور : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد، ملک چلانا نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں : شیری رحمان

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ اضافے سے متولق کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کلعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں