جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کے اطلاق کیخلاف درخواست

کے ایم سی چارجز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کا اطلاق چیلنج کردیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بل میں کے ایم سی کے 150 ماہانہ چارجرز کا اطلاق غیر قانونی ہے۔ واٹر بورڈ کے بل میں کنزروینسی چارجز پہلے ہی شامل ہیں۔ مختلف مددعات میں فائر اینڈ کنزروینسی چارجز وصول کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سمندر کی زمین پر رہائشی منصوبہ، سندھ ہائی کورٹ نے ایمار کو تشہیر سے روک دیا

درخواست کے مطابق کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی چارجز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کے ایم سی، کے الیکٹرک، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں