جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنا درخواست گزار کا حق ہے : سپریم کورٹ

دعا زہرا کی میڈیکل

کراچی : سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ رکاوٹ نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کی بازیابی اور دارالامان بھیجنے کی درخواست سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جسے جسٹس سجاد علی شاہ نے جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرا کے والد نے کیس واپس لے لیا، سپریم کورٹ کی متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

فیصلے کے مطابق درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے۔ سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن روکاوٹ نہیں ہوگی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مہدی علی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنی اجازت دی جائے تو وہ درخواست واپس لے لیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

متعلقہ خبریں