جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

6، 6 روپے

اسلام آباد : یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، جس سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں اور استعفی دیکر گھر جائیں: بلاول

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا ہے۔ پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر، جبکہ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

اوگرا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

متعلقہ خبریں