جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: شہباز شریف

شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایک بار پھر حکومت سے فوری طور پر ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے وزیراعظم سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شرح سود میں دو سے تین فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا گیا، بروقت کارروائی کی جاتی تواتنی مشکل نہ ہوتی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہباز شریف خصوصی طور پر لندن سے پاکستان پہنچے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ جس طرح انہوں نے پنجاب میں ڈینگی کا مقابلہ کیا اسی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے کورونا کا بھی مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں