جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

16 جنوری سے ‏پیٹرول میں 11 روپے سے زائد کا امکان

‏پیٹرول میں 11 روپے

اسلام آباد : حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی، 16 جنوری سے ‏پیٹرول میں 11 روپے سے زائد کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ‏اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو بھجوا دیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول بحران انکوائری کمیشن رپورٹ کا جواب تیار

16 جنوری سے ‏پیٹرول میں 11 روپے 95 پیسے اور ‏ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گا۔

متعلقہ خبریں