جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سفاکانہ قرار، سلیکٹڈ کے خلاف میدان میں آنا پڑے گا : شازیہ مری

سلیکٹڈ کے خلاف

اسلام آباد : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ قوم کو سلیکٹڈ اور سفاک حکومت کے خلاف میدان میں آنا پڑے گا۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سفاکانہ عمل ہے۔ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ایم این ایز کو 50،50 کروڑ دیئے جائیں گے۔ قوم کو سلیکٹڈ اور سفاک حکومت کے خلاف میدان میں آنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے اضافے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل وزیراعظم قوم کا پیسہ غیر منتخب معاونین پر ضائع کر رہے ہیں۔ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

متعلقہ خبریں